زبُور
باب: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 121 122 123 124 125 126 127 128 129 130 131 132 133 134 135 136 137 138 139 140 141 142 143 144 145 146 147 148 149 150
باب 52
1 اَے زبردست ! تُو شرارت پر کیوں ٖفخر کرتا ہے؟ خُدا کی شفقت دائمی ہے۔
2 تیری زُبان محض شرارت اِیجاد کرتی ہے ۔ اَے داغا باز! وہ تیز اُسترے کی مانند ہے۔
3 تُو بدی کو نیکی سے زیادہ پسند کرتا ہے اور جھوٹ کو صداقت کی بات سے ۔
4 اَے داغا باز زُبان!تُو مُہلک باتوں کو پسند کرتی ہے۔
5 خُداوند بھی تجھے ہمیشہ کے لئے ہلاک کر ڈالے گا۔ وہ تجھے پکڑ کر تیرے خیمہ سے نِکال پھینکے گا۔ اور زِندوں کی زمین سے تجھے اُکھاڑ پھینکے گا۔
6 صادق بھی اِس بات کو دیکھ کر ڈر جائیں گے اور اِس پر ہنسیں گے۔
7 کہ دیکھ یہ وہی آدمی ہے جِس نے خُدا کو اپنی پناہ گاہ نہ بنایا بلکہ اپنے مال کی فراوانی پر بھروسہ کیااور شرارت میں پکا ہو گیا۔
8 لیکِن میَں تو خُدا کے گھر میں زیتُون کے ہرے درخت کی مانند ہوں ۔ میرا توکل ابدلاآباد خُدا کی شفقت پر ہے۔
9 میَں ہمیشہ تیری شُکر گُزاری کرتا رہوں گا کیونکہ تو ہی نے یہ کیا ہےاور مجھے تیرے ہی نام کی آس ہو گی کیونکہ وہ تیرے مُقدسوں کے نزدیک خُوب ہے۔