زبُور
باب: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 121 122 123 124 125 126 127 128 129 130 131 132 133 134 135 136 137 138 139 140 141 142 143 144 145 146 147 148 149 150
باب 108
1 اَے خُداوند میرا دِل قائم ہے میَں گاؤنگا ور مدح سرائی کرونگا۔
2 اَے بربط اور ستار جاگو! میَں خُود بھی صُبح سویرے جاگ اُتھونگا۔
3 اِے خُداوند! میَں لوگوں میں تیرا شُکر کرونگا۔میَں اُمتوں میں تیری مدح سرائی کرونگا۔
4 کیونکہ تیری شفقت آسمان سے بُلند ہے۔اور تیری سچّائی افلاک کے برابر ہے۔
5 اَے خُدا تو آسمانوں پر سرفراز ہو۔اور تیرا جلال ساری زمین پر ہو۔
6 اپنے دہنے ہاتھ سے بچا اور ہمیں جواب دے۔ تاکہ تیرے محبُوب بچائے جائیں۔
7 خُدا نے اپنی قُدوُّسیت میں یہ فرمایا میَں خُوشی کروُنگا۔ میَں سِکمؔ کو تقسیم کرونگا اور سُکاّؔت کی وادی کو بانٹونگا۔
8 جلعاد میرا ہے منسّؔی میرا ہے۔افراؔئیِم میرے سر کا خود ہے یہُوؔداہ میرا عصا ہے۔
9 موآؔب میرا چلپچی ہے۔ ادوؔم پر میں جُوتا پھینکونگا۔ میَں فلستین پر للکارونگا۔
10 مجھے اُس فصیلدار شہر میں کون پہنچائیگا؟ کون مجھے ادوؔم تک لے گیا ہے؟
11 اَے خُدا! کیا تُو نے ہمیں ردّ نہیں کر دیا؟ اَے خُدا! تُو ہمارے لشکروں کے ساتھ نہیں جاتا۔
12 مُخالِف کے مُقابلہ میں ہماری کُمک کر کیونکہ انسانی مدد عبث ہے۔
13 خُدا کی بدولت ہم دلاِوری کرینگے کیونکہ وہی ہمارے مُخالِفوں کو پامال کریگا۔